لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی شکایت پر سوشل میڈیا صارف شیخ سائرہ نامی خاتون کو قانونی کارروائی کا ایک نوٹس بھیجا گیا جس پر خاتون کا رو رو کر برا حال ہوگیا اور انہوں نے سابق وفاقی وزیر سے معذرت بھی کرلی۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر سیاسی بحث اور ری ٹویٹ کا معاملہ اب قانونی شکل اختیار کر گیا ہے، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون صارف نے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق سے عوامی سطح پر معذرت کرتے ہوئے ان سے اپنی شکایت واپس لینے کی درخواست کی ہے۔خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خواجہ سعد رفیق کی عزت کی ہے، اگر ان سے کوئی ایسی ٹویٹ ری ٹویٹ ہوئی ہے جس سے خواجہ سعدرفیق کی دل آزاری ہوئی، تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں،