سعودی عرب پر ڈرون حملے ناقابلِ قبول ، ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں:چیئرمین پاکستان علما کونسل
لاہور(آئی این پی )چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام کے خلاف گہری سازش قرار دیا ہے، انہوں نے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی سرزمین کا دفاع امتِ مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے عراق کی سرزمین سے سعودی عرب پرکئے جانے والے ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی، چیئرمین پاکستان علما کونسل نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ارضِ حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے، امتِ مسلمہ ارضِ حرمین شریفین کے ایک ایک ذرے کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے