شرکا ء کے پاکستان زندہ باد‘ پاک فوج زندہ باد کے نعرے ‘قوم افواج کیساتھ کھڑی ہے:سفیر
ویانا(آئی این پی )آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پ پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ویانا میں پاکستانی سفیر کامران اختر ملک کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں سفارتخانے کے اعلی حکام، پاکستانی کمیونٹی، اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے افراد اور بچوں و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کا ماحول قومی جذبے، حب الوطنی اور پاک فوج سے والہانہ محبت سے سرشار رہا۔تقریب میں قومی ترانہ پیش کیے جانے کے دوران تمام شرکا احتراما کھڑے ہوگئے اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا جس سے ہال پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔اپنے خطاب میں سفیر پاکستان کامران اختر ملک نے کہا کہ معرکہ حق صرف ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان، قربانی اور بہترین سفارت کاری کی روشن علامت ہے، آج پاکستان کی سفارت کاری عالمی سطح پر انتہائی مضبوط اور موثر انداز میں ابھر کر سامنے آئی ہے