حیدر آباد، کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق

جاں بحق مزدوروں میں شوکت پٹھان، کامران پٹھان اور سراج پٹھان شامل ہیں
حید آباد (آئی این پی )حیدرآباد کے علاقے جامشورو لاکڑا کول کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں شوکت پٹھان، کامران پٹھان اور سراج پٹھان شامل ہیں ، جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے۔ مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کول کمپنی کی لاپروا ہی کے باعث مزدوروں کی قیمتی زندگیوں کا چراغ بجھا ہے، ساتھیوں کے ساتھ لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیں، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی۔مزدوروں نے مزید بتایا گی لاکڑا کول مائنز میں حادثات معمول بن گئے، متعلقہ محکموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی اب تک کارروائی نہیں کی گئی۔علاوہ ازیں مزدوروں کی ہلاکت پر علاقے میں موجود محنت کشوں میں اشتعال پایا جارہا ہے جب کہ مقامی ورکرز نے کنوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔