کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 12کان کن پھنس گئے

دھماکا گیس بھرجانے کے باعث ہوا،پھنسے کان کنوں کونکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں سپین کاریز کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ‘ بارہ کان کن پھنس گئے۔چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق دھماکے کے باعث کان بیٹھ گئی، کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن پھنس گئے، کان میں دھماکا گذشتہ رات پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن سے جاری ہے جبکہ پھنسے افراد کو  نکالنے کے لیے راستہ بنا لیا گیا ہے۔