ریکوری نہ ہونے پر مالک نے ماں ، بیٹی کو نہر میں پھینک دیا

 ماں اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نکل آئی ،2سالہ بیٹی ڈوب گئی ، تلاش جاری 
 رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)اقساط کی ریکوری نہ ہونے پر مالک نے ماں ، بیٹی کو نہر میں پھینک دیا ، بھٹہ کالونی کے رہائشی صدام حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ دڑی سانگی کے رہائشی رحمت اللہ نے اقساط کی ریکوری کیلئے اس کی بیوی نازش کو ملازمہ رکھاہوا تھا۔ گزشتہ روز وہ میری بیوی اوربیٹی مرہافاطمہ کوریکوری کیلئے ہمراہ لے گیا ‘ شام تک گھرواپس نہ آنے پر تلاش شروع کی تو نازش گھبرائی ہوئی حالت میں ملی ، اس نے بتایاکہ اقساط کی ریکوری نہ ہونے پرطیش میں آکررحمت اللہ نے اسے اوردوسالہ بیٹی کودھکادیکرعباسیہ کینال میں پھینک دیااورخود فرارہوگیا۔ بیوی نازش اپنی مددآپ کے تحت عباسیہ کینال سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ دوسالہ مرہا فاطمہ ڈوب گئی۔ ریسکیو عملہ نے عباسیہ کینال میں مرہا فاطمہ کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا جبکہ پولیس نے شوہرصدام حسین کی مدعیت میں ملزم رحمت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔