کتاب سے ملی دادا، دادی کی شادی کی یادگار تصویر پوتی کو واپس

مشی گن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست مشی گن کی ایک لائبریری کے رضاکار کو ایک کتاب میں 1950ء￿  کی دہائی کی شادی کی ایک تصویر رکھی ملی جسے لائبریری جوڑے کی پوتی کو واپس کرنے میں کامیاب ہو گئی۔اسٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ تصویر پر ’فرینک اینڈ جوزفین روگیریلو، نانا-نونو‘ لکھا تھا، جو لائبریری کے بک اسٹور کو عطیہ کی گئی ایک کتاب سے ملی۔سارہ روگیریلو نے امریکی چینل کو بتایا کہ بچپن کی ایک دوست جس سے میں نے برسوں سے بات نہیں کی تھی اس نے مجھے اس پوسٹ میں ٹیگ کیا کہ میں نے اسٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری کی پوسٹ پڑھی، میری اس دوست نے میرا خاندانی نام پہچان لیا اور پوچھا کہ کیا یہ تمہارے خاندان کے لوگ ہیں؟سارہ نے تصدیق کی کہ یہ تصویر ان کے دادا، دادی کی 26 ستمبر 1953ء￿  کو ڈیٹرائٹ میں ہونے والی شادی کی ہے۔ان کے دادا فرینک روگیریلو کا انتقال 2020ء￿  میں ہوا، جبکہ دادی جوزفین 2023ء￿  میں انتقال کر گئیں، یہ جوڑا 67 سال تک شادی کے بندھن میں بندھا رہا تھا۔سارہ روگیریلو نے کہا کہ یہ تصویر اب ان کے خاندان کے لیے ایک خزانہ ہے۔سارہ نے کہا کہ میں نے اور میرے والد نے یہ خاص تصویر پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ایسی کوئی تصویر موجود ہے، اب میں سوچ رہی ہوں کہ اسے فریم کروا کر اپنے گھر میں کہیں لگاو?ں گی، کیونکہ یہ ایک بہت ہی دلچسپ اور شاندار واقعہ ہے۔