کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ کا چین کے تعاون سے منی ٹرک اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں سپر منی ٹرک پلانٹ لگانے پر رضامند ہیں، جس سے مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہو گا۔اس موقع پر سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جلد چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔چین میں سپر منی ٹرک کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر حکومتِ سندھ اور چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔تقریب میں وزیرِ توانائی سندھ، سید ناصر حسین شاہ اور بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگز کمپنی، ہانگ کانگ کے گروپ سی ای او زاہد بشیر بھی شریک ہوئے۔