اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات آج پیر سے شروع ہونگے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا دو ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن آئیگا ،آئی ایم ایف مشن 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔آئی ایم ایف حکام وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک، ایف بی آر ، منصوبہ بندی کمیشن اور نجکاری کمیشن سے مذاکرات کریں گے، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا، نیپرا اور پی ٹی اے حکام سے مذاکرات کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف مشن بینکنگ سیکٹر، کنسٹریکشن اور چینی کے شعبے میں مسابقت کا جائزہ لے گا۔