اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں،ایئر مارشل اے کے بھارتی کابیان
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی کا شرمناک اعتراف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا، اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے۔ یہ بیان خود بھارتی افواج کے غیر انسانی رویے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہے ۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس وحشیانہ اقدام پر بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ دوسری جانب دفاعی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی افواج نے دفاع کے حق میں جو جوابی کارروائیاں کیں، ان میں صرف اور صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اور کوئی بھی شہری ہدف متاثر نہیں ہوا۔