اب سندھ میں خواجہ سراء بھی کرکٹ کھیلیں گے

سکھر(آئی این پی)سندھ حکومت کے تحت جمعہ کو سکھر میں خواجہ سرائوں کے درمیان کرکٹ، میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا۔صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ہونے والے ان مقابلوں میں سکھر اور خیرپور ڈویژن کے 35خواجہ سرا ء ایکشن میں نظر آئیں گے۔سیکرٹری سپورٹس عبد العلیم لاشاری کے مطابق میونسپل سٹیڈیم سکھر میں خواجہ سراء صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی کرکٹ ٹیمیں شام 7بجے فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں مد مقابل ہوں گی۔اگلے روز ہفتے کو خواجہ سرائوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا، جس کیلئے سوٹ اور یومیہ الائونس فراہم کیا جائے گا۔