دھمیال: شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے 4 ملزمان گرفتار

دھمیال: شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے 4 ملزمان گرفتار

تھانہ دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق، گرفتار افراد نے متاثرہ خاتون کو راضی نامہ کے بہانے اپنے گھر بلایا اور اس کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی۔ جب متاثرہ خاتون نے شور مچایا تو ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور گرفتار افراد کا میڈیکل پراسس مکمل کروایا۔ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور خواتین و بچوں کے ساتھ تشدد، زیادتی یا ہراسمنٹ ناقابلِ برداشت ہیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا ہراسمنٹ کے واقعے کی فوری اطلاع تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔