لاہور: کھیتوں میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان فرار

لاہور: کھیتوں میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان فرار

تھانہ چوہنگ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شادی شدہ خاتون کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 اس واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیل:
متاثرہ شہری کے مطابق وہ اپنی 18 سالہ اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کے لیے گیا تھا۔اسی دوران تین ملزمان وہاں پہنچے اور کلہاڑی دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے بعد وہ خاتون کو زبردستی کھیتوں میں لے گئے۔تینوں افراد نے باری باری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔زیادتی کے بعد ملزمان نے فون کرکے اپنے چوتھے ساتھی کو بھی وہاں بلا لیا، جس نے بھی خاتون سے زیادتی کی۔ملزمان کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔واقعے کے بعد چاروں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا مؤقف:
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔