پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپسی کر لی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار نے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی ہے۔ورلڈکپ اس سال ہالینڈ اور بیلجیم میں منعقد ہو گا۔