پی ٹی آئی پنجاب میں عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے میں مشکلات کا سامنا

پی ٹی آئی پنجاب میں عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے میں مشکلات کا سامنا

لاہور: پی ٹی آئی میں عمران خان کی رہائی کے بعد تحریک شروع کرنے کے معاملے پر کارکنوں کو متحرک کرنا اہم چیلنج بن گیا ہے، جبکہ پنجاب کی قیادت اس حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

پنجاب میں پارٹی تنظیم پہلے ہی تتر بتر ہے اور دوبارہ فعال کرنا مشکل ہے۔پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش ہیں، جبکہ لاہور کے صدر رابطہ نہیں کرتے۔کارکنان گرفتاریوں اور چھاپوں کے خوفزدہ ہیں، جس سے انہیں متحرک کرنا آسان نہیں۔ارکان اسمبلی کو ہر ہفتے اسلام آباد جانا پڑتا ہے، اس لیے وہ تنظیمی سرگرمیوں کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی وجہ سے وہاں کے حالات پنجاب سے مختلف ہیں۔رکن اسمبلی وقاص مان نے کہا کہ کچھ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، انہیں خود آ کر کارکنوں کو اکٹھا کرنا چاہیے۔