واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے قطر کی توانائی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایک انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے۔امریکی صدر نے بتایا کہ امریکا کو حالیہ اسرائیلی حملے کا پیشگی علم نہیں تھا، تاہم اسرائیل اس مقام پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے قطر کی ایل این جی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو امریکا انتہائی سخت ردعمل دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حملے خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں اور امریکا اس سطح کی تباہی سے بچنے کی کوشش کرے گا، کیونکہ اس کے ایران پر طویل المدتی اثرات مرتب ہوں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملے بلا جواز اور غیر منصفانہ ہیں، اور امریکا ایسے حملوں کا جواب پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی شدت سے دے گا۔