نیویارک(آئی این پی )سائنسدانوں نے ایک منفرد اور حیرت انگیز سیارہ دریافت کرلیا۔سیارے میں میگما کا دائمی سمندر موجود ہے اور اس کے اندر گندھک کے وافر ذخائر پائے جاتے ہیں، اس نئے سیارے کا نام L 98-59 d رکھا گیا ہے، زمین سے تقریبا 35 نوری سال کے فاصلے پر ایک ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔