امریکہ کا شامی فوج کے ذریعے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ

 شامی فوج کو لبنان بھیجنے کی حوصلہ افزائی ، دمشق نے تنازع میں الجھنے سے انکار کردیا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے شامی فوج کے ذریعے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ بنالیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکا کی جانب سے شامی فوج کو لبنان بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی گئی جب کہ دمشق نے تنازع میں الجھنے سے انکار کردیا۔دوسری طرف امریکی اخبار کی جانب سے اسرائیلی خفیہ کیبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ایران کا نظام کمزور نہیں بلکہ وہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران کی بنیادی فوجی فورس پاسداران انقلاب برتر ہیں۔ادھر  امریکی محکمہ خا رجہ کے 2 افسران نے اسرائیلی خفیہ دستاویز کی تصدیق کردی۔