افغانستان میں سیاسی صورتحال نئے موڑ میں داخل ، نوجوان طالبان کے خلاف میدان میں آگئے ، طالبان حقیقی نمائندے نہیں بلکہ مسلط شدہ قوت ہیں‘
کابل (آن لائن) افغانستان میں سیاسی صورتحال ایک نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے جہاں نوجوانوں کی جانب سے ایک نئی مزاحمتی تحریک، "نیشنل موبلائزیشن فرنٹ" کے قیام کا اعلان سامنے آیا ہے۔ اس اقدام کو طالبان حکومت کی پالیسیوں اور طرزِ حکمرانی کے خلاف ایک اہم ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اس فرنٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام طالبان رجیم کی مبینہ جابرانہ پالیسیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شدت پسندانہ طرزِ عمل کے خلاف کیا گیا ہے۔نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام، خاص طور پر نوجوان نسل، موجودہ حالات سے شدید مایوسی کا شکار ہیں اور وہ اپنے مستقبل کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، ملک کی بڑی آبادی سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے دوچار ہے