پی آئی اے کا طیارہ میزائل حملے سے بچ گیا، فجیرہ کی پروازیں معطل

کراچی(آئی این پی )پی آئی اے کا طیارہ دبئی کے الفجیرہ ایئر پورٹ پر لیڈنگ کے دوران میزائل حملے سے بچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق  لیڈنگ کے وقت الفجیرہ ایئر پورٹ سے متصل نیول ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ ہوا۔پی کے 175 نے صبح  6 بجے الفجیرہ ایئر پورٹ پرلینڈ کیا اور طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 123 مسافر سوار تھے۔میزائل حملے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے جس سے عملے اور مسافروں میں خوف پھیل گیا۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے پی کے 173  اور 175 الفجیرہ ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں رہی، کچھ وقت کیلئے پروازوں کی واپسی میں تاخیر ہوئی تاہم دونوں طیارے بحفاظت واپس لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے