امریکی کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے، خصوصاً غزہ پر حالیہ حملوں کے بعد۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ہفتوں سے غزہ میں امداد روک رکھی ہے، اور حالیہ فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ یرغمالیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔اوکاسیو کورٹیز نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کو اپنے قوانین کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور اسرائیل کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔