متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں
یو اے ای سے تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب کی سفیر سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانیوں بالخصوص طلبا کو ویزا ملنے مِیں مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں،