خیبرپختونخوا گندم اسکینڈل: محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت رد

خیبرپختونخوا گندم اسکینڈل: محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت رد

اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران عاطف خان اور جنید باچا کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت میں محکمہ خوراک کے افسران کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اضاخیل کے سرکاری گودام میں تعینات تھے اور انہوں نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے گودام سے 30 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کیں، جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔اینٹی کرپشن حکام نے انکوائری کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد عاطف خان اور جنید باچا کو حراست میں لے لیا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔