عالمی بینک نے پاکستان کو 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض دینے کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کو 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض دینے کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے تاکہ ملک میں میکروکریڈٹ اور میکروفنانس پروگرامز کو مضبوط کیا جا سکے۔

 اس قرض سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، جن میں غریب اور کم آمدن والے گھرانے شامل ہیں۔ورلڈ بینک کے مطابق یہ قرض پاکستان میں غریب عوام کو مالی معاونت فراہم کرنے اور ان کے معاشی حالات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس مالی تعاون کا مقصد عوامی سطح پر چھوٹے کاروباروں اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد اپنی مالی حالت کو بہتر بنا سکیں۔عالمی بینک نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ قرض غریب گھرانوں کو قرض فراہم کرنے، ان کے لیے معیشت میں حصہ ڈالنے کے امکانات کو بڑھانے اور پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد ڈالنے کے لیے استعمال ہو گا۔