اداکارہ حریم فاروق کی شادی کے حوالے سے خواہش، "اچھے انسان" کا انتخاب کرنے کی بات

اداکارہ حریم فاروق کی شادی کے حوالے سے خواہش،

ویب ڈیسک: اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ وہ ایسی شخصیت سے شادی کریں گی جو کوئی شرط عائد نہ کرے اور اچھا انسان ہو۔

نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے حریم فاروق نے شادی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک مداح کے سوال کے جواب میں کہ "آپ برائیڈل ڈریس میں بہت پیاری لگتی ہیں، جب آپ حقیقت میں دلہن بنیں گی تو کس طرح کا لباس منتخب کریں گی؟" حریم نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "آج کل مجھ سے شادی کے سوالات ہو رہے ہیں، مجھے لگ رہا ہے کہیں یہ ہو نہ جائے۔"نہوں نے مزید کہا کہ "فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود میری شادی نہیں ہوئی، جبکہ دوسری اداکاراؤں کی ہوگئی۔"حریم فاروق نے بتایا کہ حالیہ کچھ عرصے سے والدین ان سے شادی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں، اور وہ کہتی ہیں کہ اگر دل ہوگا تو شادی کرلوں گی۔

 اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی رشتہ آتا ہے تو وہ والدین سے مذاق کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ "یہ کیسے ہوگیا کہ کسی نے اپنے بیٹے کا رشتہ بھیجا؟"حریم نے اپنے والدین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیح ہمیشہ یہ رہی ہے کہ رشتہ اچھے انسان سے ہو، اور وہ کبھی اپنی خواہشات ان پر مسلط نہیں کرتے۔ اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گھر میں اصولوں اور اقدار کا بہت احترام کیا جاتا ہے اور ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ فیصلے خود کرو۔