پنجاب حکومت کا آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کے لئے اہم اعلان کیا ہے۔

 حکومت پنجاب نے آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ امدادی رقم حاملہ خواتین کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹس پر دی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔پہلے مرحلے میں اس امداد کا دائرہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع تک پھیلایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام خواتین اور بچوں کی صحت کے حوالے سے حکومت پنجاب کے عزم کا اظہار ہے، اور یہ پروگرام دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔