وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ماؤں کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ماؤں کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماں بچے کی پہلی درسگاہ اور اولین دوست ہوتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ماں دنیا کی سب سے مخلص ہستی ہے، جو اپنی زندگی بچوں کی پرورش اور بہتر مستقبل کے لیے وقف کر دیتی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ماں محبت، قربانی اور دعاؤں سے اولاد کی زندگی کو سنوارتی ہے اور اس کی دعاؤں سے تقدیر بدل جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے، اور ماں کی محبت دنیا کی واحد غیر مشروط محبت ہے۔