اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کیلیے حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں 3 دن باقی ہیں ، عازمین حج دوسری قسط کی ادائیگی 20 اکتوبر سے قبل مکمل کر لیں ورنہ درخواست منسوخ ہو سکتی ہے ،ا دائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج موبائل ایپ کا استعمال کریں ،حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈا ئون لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا اور حج پورٹل پر دوبارہ اپلوڈ کرنا بھی لازم ہے۔ نئی معلومات اور ہدایات کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔