عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کا حکم

    اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی جہاں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کا حکم دیا۔بتایا گیا ہے کہ عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’عمران خان سے ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں سماعت کے لیے مقرر ہیں