لاہور( یواین پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز سے متعلق درخواست پر کل 10 فروری کو سماعت کرے گا۔پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیپرا کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں ماہانہ 301 سے 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی بھی تجویز دی ہے