گوادر میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

گوادر میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخابات کے لیے امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔اعلامیے کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک کی جائے گی، جبکہ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔ امیدوار 3 جولائی تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ریٹرننگ افسر گوادر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔