سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بینچ تحلیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل ہو گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی، مناسب حکم کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا رہے ہیں، سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔