اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ(ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ شائع کر دیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ( ق) کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چودھری سالک حسین سینئر نائب صدر اور محمد طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔