رنگ روڈپر موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ

پولیس اہلکار ٹال پلازہ پر موٹرسائیکل پارک کر کے ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں،مقدمات درج ہونگے:کمانڈنٹ رنگ روڈ
لاہور (کرائم رپورٹر ) رنگ روڈپر موٹرسائیکل چلانے و پارک کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔کمانڈنٹ رنگ روڈنے بذریعہ وائرلیس میسج آگاہ کر دیا کہ رنگ روڈپر موٹرسائیکل چلانے و پارک کرنے کی اجازت نہیں۔وائرلیس میسج میں کہا گیا ،پولیس اہلکار ٹال پلازہ پر موٹرسائیکل پارک کر کے ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں۔کمانڈنٹ رنگ روڈ کے مطابق آئندہ رنگ روڈپر موٹرسائیکل چلانے و پارک کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔