آذربائیجان کا پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین، اسحاق ڈار سے جیہون بائرموف کا رابطہ

آذربائیجان کا پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین، اسحاق ڈار سے جیہون بائرموف کا رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جیہون بائرموف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور اس عمل میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔گفتگو کے دوران جیہون بائرموف نے اس پیش رفت کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور مسلسل سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس مفاہمتی یادداشت کو خطے میں امن، استحکام اور اعتماد سازی کے لیے اہم قدم قرار دیا، جبکہ اسے عالمی اقتصادی ماحول میں مثبت اثرات کا حامل بھی قرار دیا گیا۔