بھارت میں 48 دن کی شادی کے دوران تشدد سے تنگ آ کر دلہن کی خودکشی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 26 سالہ وشاکھا تلکار نے سسرالیوں کے تشدد اور ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق وشاکھا تلکار کی شادی رواں سال 30 اپریل کو ڈاکٹر نیتن تلکار سے ہوئی تھی اور شادی کے صرف 48 دن بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔وشاکھا تلکار کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ شوہر اور سسرالی رشتے دار جہیز، زیورات اور رقم کیلئے  مسلسل دبا ئو ڈال رہے تھے۔وشاکھا کے والدین کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر اور باہر نگرانی کیلئے   کیمرے نصب تھے اور شوہر ہر وقت ہماری بیٹی کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا تھا