کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)کھڈیاں خاص میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ نواحی علاقہ ڈھنگ شاہ دادے والا کے رہائشی شادی شدہ 25 سالہ دلشاد نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر سپرے کرنے والی زہریلی دوائی پی کر اپنی زندگی ختم کی۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔