بارودی سرنگیں ہٹانے کے آپریشن میں شرکت ایران اور عمان کی اجازت سے مشروط ہو گی: جرمن وزیردفاع

برلن(آئی این پی )جرمنی کے وزیرِ دفاع بوریس پسٹوریس نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی پانیوں میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشن میں صرف اسی صورت میں حصہ لے سکتا ہے جب حالات صحیح ہوں۔ بی بی سی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آپریشن میں جرمنی کی شرکت ایران اور عمان کے معاہدے اور ان کی پارلیمنٹ کی اجازت سے مشروط ہو گی