ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں

 اس آبی راستے سے دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے برابر خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے
آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں 3 بحری جہازوں پر حملہ , جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی
 لاہور(نیٹ نیوز) امریکی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع کے مطابق ایران نے دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہ سمجھی جانے والی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں۔ اس آبی راستے سے دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے برابر خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی توانائی منڈیوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک محدود تعداد میں سرنگیں بچھائی گئی ہیں اور گزشتہ چند دنوں کے دوران صرف چند درجن بارودی سرنگیں پانی میں ڈالی گئی ہیں۔ تاہم انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق ایران کے پاس اب بھی اپنی چھوٹی کشتیوں اور سرنگیں بچھانے والے وسائل کا تقریباً اسی سے نوے فیصد حصہ موجود ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر ایران چاہے تو اس اہم آبی راستے میں سینکڑوں مزید سرنگیں بچھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس اب عملاً آبنائے ہرمز کے انتظام اور کنٹرول میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور روایتی ایرانی بحریہ کے ساتھ مل کر اس علاقے کی نگرانی کر رہی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے کہ وہ سرنگیں بچھانے والی کشتیوں، بارودی مواد سے بھری تیز رفتار کشتیوں اور ساحل سے داغے جانے والے میزائل نظام کے ذریعے اس آبی راستے کو ایک انتہائی خطرناک جنگی زون میں تبدیل کر سکتی ہے۔آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں 3 بحری جہازوں پر حملہ , جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی