پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے آج صوبے کاآئندہ مالی سال 2026-27کا مکمل بجٹ پیش کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آج مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا، ان شا اللہ تمام اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے تمام اراکین اسمبلی وزیراعلی کا ساتھ دیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کی جائے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی سے بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کے مفاد کو نقصان پہنچے، عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔