پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید

اورکزئی کے علاقے گنڈی تال میں دہشت گردوں کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے تاجدارعلی شہید ہوگیا،سرچ آپریشن شروع
اورکزئی (خصوصی رپورٹ)اورکزئی کے علاقے گنڈی تال میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کا جوان تاجدار علی شہید ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق حملے کے فوری بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔شہید پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔