اسلام آ باد(خصوصی رپورٹ )پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرائے میں 3فیصد اضافہ کردیاگیا ہے،جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 4فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل 20 جون سے ہو گا۔