مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کردیا گیا ،اطلاق آج سے ہوگا

لاہور(آئی این پی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج 5فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5فیصد اضافہ ہو گا۔ ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آئوٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا۔