ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا چینی قونصل خانہ کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے چینی قونصل خانہ کا سکیورٹی دورہ کیا۔ ڈاکٹر محمد عمر نے ونگ انچارج چائنیز قونصلیٹ ڈی ایس پی عمران حیدر سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ونگ انچارج عمران حیدر نے چینی قونصل خانہ کی سکیورٹی بارے آگاہ کیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے چائنیز قونصل خانہ کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔