پیرس(آئی این پی )فرانس نے آئندہ ماہ 6 فروری کو گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرکٹک علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر رکھی ہیں۔ فرانس نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ کو بلیک میل کرنا اور خود مختار ڈینش علاقے پر کنٹرول کے خواہاں ہونا قابل قبول نہیں۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نویل باریو نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ فرانس اگلے ماہ 6 فروری کو گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولے گا