واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں ایک شخص نے ایئرلائن کے سسٹمز اور سکیورٹی نظام کو چکمہ دے کر خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کیا اور 120سے زائد بار بین الاقوامی پروازوں پر بلا معاوضہ سفر کرتا رہا، اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اس ہفتے ایک 35سالہ امریکی شخص کو جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ بن کر 120 سے زائد مفت پروازیں کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ شخص 2018سے 2024کے درمیان چار مختلف ایئرلائنز میں خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہرکرتا رہا اور بغیر ادائیگی کے درجنوں مرتبہ سفر کیا۔