مسافر کو فلائٹ اٹینڈنٹ کو ’شٹ اپ‘ کہنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(نیٹ نیوز)امریکن ایئرلائنز میں مسافر کو فلائٹ اٹینڈنٹ کو ’شٹ اپ‘ کال دینا مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوسٹاریکا سے ڈیلاس جانے والی پرواز میں پیش ا?نے والے واقعے میں مسافر کو اس کے شٹ اپ کہنے نے مشکل میں ڈال دیا۔ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈٹ سکون سے انٹرکام پر پرواز سے پہلے کی حفاظتی ہدایات بیان کررہی تھی جب خاتون مسافر نے یہ کہہ کر روک دیا کہ اسے چپ ہوجانا چاہیے۔اس بات نے ناصرف دوسروں کو دنگ کردیا بلکہ حاضرین کو بھی براہ راست اس کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا۔مسافر کے پاس جاتے ہوئے اٹینڈنٹ نے کہا کہ کیا ا?پ جہاز سے اترنا چاہتی ہیں؟۔بعدازاں خاتون نے کہا کہ میں پائلٹ سے کہوں گی کہ ا?پ کو ہٹا دے کیونکہ ا?پ تعمیل نہیں کررہیں بعدازاں انہیں فلائٹ سے ا?ف لوڈ کردیا گیا۔