علی امین گنڈاپور نے پنجاب حکومت کو مدد کی آفر کی: بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور نے پنجاب حکومت کو مدد کی آفر کی: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے پنجاب حکومت کو مدد کی آفر کی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء سانحات پر سیاست چمکا رہے ہیں، عطاء تارڑ سانحہ سوات کو کرپشن سے جوڑ رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطاء تارڑ قوم کو پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات میں اموات کا جواب دیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارش نے اسلام آباد اور پنجاب کے نکاس آب کا پول کھول دیا ہے۔