1300 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں، پک اپ، بس ، ٹرک پر1 اور1800 سی سی تک 2 فیصد لیوی نافذ ہو گی
اسلامآباد (خصوصی رپورٹ )وفاقی بورڈآف ریونیو (ایف بیآر)نے پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا مقصد صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب راغب کرنا اور پٹرول و ڈیزل والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 1300 سی سی سے چھوٹی مقامی و درآمدی گاڑیوں، پک اپ، بسوں اور ٹرکوں پر ایک فیصد انرجی وہیکل لیوی عائد کی گئی ہے، 1300 سی سی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2 فیصد لیوی لاگو ہو گی جبکہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 3 فیصد لیوی نافذ ہو گی۔ایف بیآر کے مطابق پاکستان میں تیار یا اسمبلڈ گاڑیوں پر لیوی مینوفیکچرر ادا کرے گا جبکہ درآمدی گاڑیوں پر لیوی متعلقہ خریدار ادا کرنے کا پابند ہو گا۔