پاکستان میںالیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کیلئے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائیگی:آصف زرداری

چیری ہولڈنگ  پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے مشترکہ منصوبوںمیں شرکت کرے:چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو
شنگھائی (آن لائن)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شنگھائی میں چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتون اولآصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹیبلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزرائشرجیل میمن و ناصر حسین شاہبھی موجود تھے۔صدر زرداری نے پاکستان میں چیری آٹو کی دلچسپی اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی۔صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میںالیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیری ہولڈنگ کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے مشترکہ منصوبوںمیں شرکت کرے